RbiSearchHeader

Press escape key to go back

Past Searches

rbi.page.title.1
rbi.page.title.2

RbiAnnouncementWeb

RBI Announcements
RBI Announcements

FAQ DetailPage Breadcrumb

RbiFaqsSearchFilter

Content Type:

Category Facet

Category

Custom Facet

ddm__keyword__26256231__FaqDetailPage2Title_en_US

Search Results

اے ٹی ایم/وھائٹ لیبل اے ٹی ایم

جواب. اے ٹی ایم ایک کمپیوٹرائزڈ مشین ہے جو بینکوں کے صارفین کو اس کی سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ بغیر کسی بینک برانچ کا دورہ کئے اپنے بینک اکاؤنٹ میں نقد رقم حاصل کرسکیں اورمالی اور غیر مالی لین دین کرسکیں۔

جواب. غیر بینکوں کے ذریعہ قائم، ملکیت اور چلائے جانے والے اے ٹی ایم کو ڈبلیو ایل اے کہا جاتا ہے۔ غیر بینک اے ٹی ایم آپریٹرز کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ ادائیگی اور تصفیے کے نظام ایکٹ 2007 کے تحت اختیار کیا گیا ہے۔ مجاز ڈبلیو ایل اے آپریٹرز کی فہرست آر بی آئی کی ویب سائیٹ پر اس لنک پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے https://www.rbi.org.in/Scripts/PublicationsView.aspx?id=12043

جواب. کسی صارف کیلئے ، ڈبلیو ایل اے کا استعمال بالکل ایسے ہی ہے جیسے کسی دوسرے بینک (کارڈ جاری کرنے والے بینک کے علاوہ بینک) کا اے ٹی ایم استعمال کریں، سوائے اس کے کہ نقد جمع کروانے کی قبولیت اور کچھ ویلیو ایڈیڈ خدمات کی اجازت ڈبلیو ایل اے میں نہیں ہے۔.

جواب. غیر بینک اداروں کو وھائٹ لیبل اے ٹی ایم لگانے کی اجازت دینے کا استدلالیہ ہے کہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں / بڑھتی ہوئی کسٹمر سروس کیلئے اے ٹی ایم کے جغرافیائی پھیلاؤ میں اضافہ کیا جائے۔

جواب. نقد رقم کی فراہمی کے علاوہ، اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل ایل صارفین کو بہت سی دیگر خدمات / سہولیات بھی پیش کرسکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ خدمات یہ ہیں :

  • اکاؤنٹ کی معلومات
  • نقد ڈپازٹ (ڈبلیو ایل اے میں اجازت نہیں ہے)
  • باقاعدہ بلوں کی ادائیگی (ڈبلیو ایل اے میں اجازت نہیں)
  • موبائیلوں کیلئے دوبارہ لوڈ واؤچر کی خریداری (ڈبلیو ایل اے میں اجازت نہیں)
  • مِنی / مختصر اسٹیٹمنٹ نکالنا
  • پن تبدیل کرنا
  • چیک بُک کی درخواست

جواب. اے ٹی ایم / اے ٹی ایم کم ڈیبٹ کارڈز ، کریڈٹ کارڈز اور پری پیڈ کارڈ ، جیسا کہ جاری کنندگان کی اجازت ہے، مختلف لین دین کیلئے اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل اے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جواب. اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل اے میں لین دین کیلئے، صارف کے پاس ایک درست کارڈ اور ذاتی شناختی نمبر (پن) ہونا چاہئے۔
جواب. پن عددی پاس ورڈ ہے جو کارڈ کے اجراء کے دوران بینک کے ذریعہ علیحدہ طور پر ای میل کے ذریعے / یا براہِ راست گراہک کے حوالے کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر بینکوں کے صارفین کو پہلا مرتبہ استعمال پر پن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گراہک کو کسی کو بھی ، بشمول بینک عہدیداروں کو پن ظاہر نہیں کرنا چاہئے۔ صارفین کو وقتا فوقتا پن تبدیل کرنا چاہئے۔
جواب. ہاں، ہندوستان میں بینکوں کے ذریعہ جاری کردہ کارڈ ملک کے کسی بھی اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل اے میں استعمال ہوسکتے ہیں۔
جواب. کارڈ جاری کرنے والے بینک کے اے ٹی ایم میں ہونے والی ایک لین دین کو ہماری ذمہ داری والا لین دین کہا جاتا ہے۔ بینک کے کسی اے ٹی ایم میں ہونے والا لین دین جو کارڈ جاری کرنے والے بینک سے مختلف ہے یا ڈبلیو ایل اے میں لین دین کو اور ہماری ذمہ داری سے باہر کا لین دین کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر بینک اے کے جاری کردہ کارڈ کو بینک اے کے اے ٹی ایم میں استعمال کیا جاتا ہے تو وہ آن۔اَس(ہماری ذمہ داری والا لین دین) ہے۔ اگر بینک اے کے ذریعہ جاری کردہ کارڈ ڈبلیو ایل اے میں استعمال کیا جاتا ہے یا بینک بی کے اے ٹی ایم پر استعمال ہوتا ہے تو ، یہ آف۔اَس ٹرانزیکشن (ہماری ذمہ داری سے باہر کا لین دین) ہے۔

جواب. ہاں، 01 نومبر 2014 سے، ایک بینک اپنے بچت بینک کھاتہ داروں کو اے ٹی ایم میں کم از کم مفت لین دین کی پیشکش کرے گی :

  • کسی بھی مقام پر کسی بینک کے اپنے اے ٹی ایم (آن۔اَس ٹرانزیکشن) پر لین دین : بینکوں کو ایک ماہ میں کم سے کم پانچ مفت ٹرانزیکشن (مالی اور غیر مالی دونوں) پیش کرنا ضروری ہے، اے ٹی ایم کے مقام سے قطع نظر۔
  • میٹرو مقامات پر کسی بھی دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم (آف اس ٹرانزیکشنز) پر لین دین : چھ میٹرو مقامات پر واقع اے ٹی ایم کی صورت میں، جیسے کہ ممبئی، نئی دہلی، چنئی، کولکاتہ، بنگلور اور حیدرآباد، بینکوں کو اپنے بچت بینک کھاتہ داروں کو ایک مہینے میں کم سے کم تین مفت ٹرانزیکشن (بشمول مالی اور غیر مالی لین دین) پیش کرنا چاہئے۔
  • غیر میٹرو مقامات پر کسی بھی دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم (آف۔اَس ٹرانزیکشنس) پر لین دین : کسی بھی جگہ پر،جیسے کہ چھ میٹرو مقامات کے علاوہ ، بینکوں کو بچت بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو دوسرے بینک کے اے ٹی ایم پر ایک مہینے میں کم سے کم پانچ مفت ٹرانزیکشن کی پیشکش کی جانی چاہئے (بشمول مالی اور غیر مالی لین دین)۔
جواب. آر بی آئی نے اے ٹی ایم میں کم سے کم مفت لین دین کی پابندی کی ہے۔ بینک اپنے صارفین کو مزید تعداد میں مفت لین دین کی پیشکش کرسکتے ہیں۔

جواب. مذکورہ بالا بی ایس بی ڈی اے کیلئے قابل اطلاق نہیں ہے کیونکہ بی ایس بی ڈی اے سے رقم نکالنے کی تعداد ایسے اکاؤنٹس سے وابستہ شرائط سے مشروط ہے۔

جواب. مفت لین دین کی تعداد کا مندرجہ بالا نسخہ اے ٹی ایم میں مالی اور غیر مالی لین دین دونوں پر مشتمل ہے۔
جواب. اے ٹی ایم لگانے والے بینکوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر اے ٹی ایم مقام پر واضح طور پر اشارہ کریں کہ اے ٹی ایم پر کسی مناسب پیغام کے ذریعے (اے ٹی ایم / اسٹیکر / پوسٹر وغیرہ پر دکھائے جانے والا پیغام) کے ذریعہ کسی'میٹرو' یا 'نان میٹرو' مقام میں واقع ہے۔ مفت لین دین کی تعداد کی دستیابی کے سلسلے میں گاہک اے ٹی ایم کی حیثیت کی نشاندہی کرے گا۔
جواب. جی ہاں، صارفین سے مفت ٹرانزیکشن کی لازمی تعداد (اس تعداد کے بارے میں اوپر سوال نمبر 11 کے جواب میں اشارہ کیا گیا ہے) اس سے زیادہ کا لین دین اے ٹی ایم پر کرنے سے فیس وصول کی جا سکتی ہے۔ تاہم ، فی الحال ، یہ معاوضہ اس کے بینک کے ذریعہ ہر ٹرانزیکشن پر 20 روپئے سے زیادہ (لاگو ٹیکس کے علاوہ) نہیں ہوسکتا ہے۔
جواب. مندرجہ ذیل قسم کی نقد رقم نکالنے کیلئے سروس چارجیز خود بینکوں کے ذریعہ طے کئے جاسکتے ہیں : (a) کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے نقد رقم نکالنا۔ (b) بیرون ملک واقع اے ٹی ایم میں نقد رقم نکالنا۔
جواب. کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم / دوسرے بینک اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل اے میں کارڈ کے استعمال سے قطع نظر، صارف کو جلداز جلد کارڈ جاری کرنے والے بینک میں شکایت درج کروانی چاہئے۔
جواب. بینکوںکیلئے ضروری ہے کہ وہ اے ٹی ایم احاطے میں متعلقہ افسران کا نام / رابطہ نمبر / ٹول فری نمبر / ہیلپ ڈیسک نمبر دکھائیں۔ اسی طرح ، ڈبلیو ایل اے میں، ناکام / متنازعہ لین دین کے بارے میں کوئی شکایت درج کرنے کیلئے اہل کاروں کے رابطہ نمبر / ٹول فری نمبر / ہیلپ لائن نمبر بھی دکھائے جاتے ہیں۔
جواب. آر بی آئی کی ہدایات کے مطابق (DPSS.PD.No.2632/02.10.002/2010-2011 dated May 27, 2011) اے ٹی ایم ٹرانزیکشن ناکام ہونے کی صورت میں، کارڈ جاری کرنے والے بینک کو شکایت کی تاریخ سے 7 کاروباری دنوں میں صارف کے اکاؤنٹ میں دوبارہ رقم ڈال کر صارف کی شکایت کو حل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Web Content Display (Global)

بھارت موبائل ایپلی کیشن کے ریزرو بینک کو انسٹال کریں اور تازہ ترین خبروں تک فوری رسائی حاصل کریں!

ہماری ایپ انسٹال کرنے کے لیے QR کوڈ اسکین کریں۔