اے ٹی ایم/وھائٹ لیبل اے ٹی ایم
جواب. اے ٹی ایم ایک کمپیوٹرائزڈ مشین ہے جو بینکوں کے صارفین کو اس کی سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ بغیر کسی بینک برانچ کا دورہ کئے اپنے بینک اکاؤنٹ میں نقد رقم حاصل کرسکیں اورمالی اور غیر مالی لین دین کرسکیں۔
جواب. غیر بینکوں کے ذریعہ قائم، ملکیت اور چلائے جانے والے اے ٹی ایم کو ڈبلیو ایل اے کہا جاتا ہے۔ غیر بینک اے ٹی ایم آپریٹرز کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ ادائیگی اور تصفیے کے نظام ایکٹ 2007 کے تحت اختیار کیا گیا ہے۔ مجاز ڈبلیو ایل اے آپریٹرز کی فہرست آر بی آئی کی ویب سائیٹ پر اس لنک پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے https://www.rbi.org.in/Scripts/PublicationsView.aspx?id=12043
جواب. کسی صارف کیلئے ، ڈبلیو ایل اے کا استعمال بالکل ایسے ہی ہے جیسے کسی دوسرے بینک (کارڈ جاری کرنے والے بینک کے علاوہ بینک) کا اے ٹی ایم استعمال کریں، سوائے اس کے کہ نقد جمع کروانے کی قبولیت اور کچھ ویلیو ایڈیڈ خدمات کی اجازت ڈبلیو ایل اے میں نہیں ہے۔.
جواب. غیر بینک اداروں کو وھائٹ لیبل اے ٹی ایم لگانے کی اجازت دینے کا استدلالیہ ہے کہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں / بڑھتی ہوئی کسٹمر سروس کیلئے اے ٹی ایم کے جغرافیائی پھیلاؤ میں اضافہ کیا جائے۔
جواب. نقد رقم کی فراہمی کے علاوہ، اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل ایل صارفین کو بہت سی دیگر خدمات / سہولیات بھی پیش کرسکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ خدمات یہ ہیں :
- اکاؤنٹ کی معلومات
- نقد ڈپازٹ (ڈبلیو ایل اے میں اجازت نہیں ہے)
- باقاعدہ بلوں کی ادائیگی (ڈبلیو ایل اے میں اجازت نہیں)
- موبائیلوں کیلئے دوبارہ لوڈ واؤچر کی خریداری (ڈبلیو ایل اے میں اجازت نہیں)
- مِنی / مختصر اسٹیٹمنٹ نکالنا
- پن تبدیل کرنا
- چیک بُک کی درخواست
جواب. اے ٹی ایم / اے ٹی ایم کم ڈیبٹ کارڈز ، کریڈٹ کارڈز اور پری پیڈ کارڈ ، جیسا کہ جاری کنندگان کی اجازت ہے، مختلف لین دین کیلئے اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل اے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
جواب. ہاں، 01 نومبر 2014 سے، ایک بینک اپنے بچت بینک کھاتہ داروں کو اے ٹی ایم میں کم از کم مفت لین دین کی پیشکش کرے گی :
- کسی بھی مقام پر کسی بینک کے اپنے اے ٹی ایم (آن۔اَس ٹرانزیکشن) پر لین دین : بینکوں کو ایک ماہ میں کم سے کم پانچ مفت ٹرانزیکشن (مالی اور غیر مالی دونوں) پیش کرنا ضروری ہے، اے ٹی ایم کے مقام سے قطع نظر۔
- میٹرو مقامات پر کسی بھی دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم (آف اس ٹرانزیکشنز) پر لین دین : چھ میٹرو مقامات پر واقع اے ٹی ایم کی صورت میں، جیسے کہ ممبئی، نئی دہلی، چنئی، کولکاتہ، بنگلور اور حیدرآباد، بینکوں کو اپنے بچت بینک کھاتہ داروں کو ایک مہینے میں کم سے کم تین مفت ٹرانزیکشن (بشمول مالی اور غیر مالی لین دین) پیش کرنا چاہئے۔
- غیر میٹرو مقامات پر کسی بھی دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم (آف۔اَس ٹرانزیکشنس) پر لین دین : کسی بھی جگہ پر،جیسے کہ چھ میٹرو مقامات کے علاوہ ، بینکوں کو بچت بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو دوسرے بینک کے اے ٹی ایم پر ایک مہینے میں کم سے کم پانچ مفت ٹرانزیکشن کی پیشکش کی جانی چاہئے (بشمول مالی اور غیر مالی لین دین)۔
جواب. مذکورہ بالا بی ایس بی ڈی اے کیلئے قابل اطلاق نہیں ہے کیونکہ بی ایس بی ڈی اے سے رقم نکالنے کی تعداد ایسے اکاؤنٹس سے وابستہ شرائط سے مشروط ہے۔
جواب. صارفین کو اپنے اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل اے میں اپنے لین دین کو محفوظ رکھنے کیلئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر کا استعمال کرنا چاہئے :
- گاہک کو مکمل رازداری میں اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل اے کا لین دین کرنا چاہئیے۔
- ایک وقت میں صرف ایک کارڈ ہولڈر کو داخل ہونا چاہئے اور اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل اے کیوسک تک رسائی حاصل کرنا چاہئے۔
- کارڈ ہولڈر کو کسی کو اپنا کارڈ کسی کو نہیں دینا چاہئے۔
- کارڈ ہولڈرکو کارڈ پر پن نہیں لکھنا چاہئے۔
- کارڈ ہولڈر کو اپنا پن نمبر کسی کے ساتھ ساجھا نہیں کرنا چاہئیے۔
- اے ٹی ایم میں کارڈ داخل کرتے وقت کارڈ ہولڈراس بات کا خیال رکھے کہ کوئی اس کا پن دیکھنے نہ پائے۔
- کارڈ ہولڈر کو کبھی بھی ایسا پن استعمال نہیں کرنا چاہئے جس کا آسانی سے اندازہ لگایا جاسکے۔
- کارڈ ہولڈر کو کبھی بھی کارڈ اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل اے میں نہیں چھوڑنا چاہئے۔
- اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل ایل میں لین دین کیلئے الرٹ حاصل کرنے کیلئے کارڈ ہولڈر کو اپنا موبائیل نمبر کارڈ جاری کرنے والے بینک میں درج کرنا چاہئے۔ اکاؤنٹ میں کسی بھی غیر مجاز کارڈ لین دین کی، اگر ہوئی ہے تو، کارڈ جاری کرنے والے بینک کو فوری طور پراس کی اطلاع دی جانی چاہئے۔
- کارڈ ہولڈر کو چوکس رہنا چاہئے اور چیک کرنا چاہئے کہ آیا کوئی اضافی ڈیوائس اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل ایل کے ساتھ منسلک ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ڈیوائس کو ممکنہ طور پر صارفین کے ڈیٹا کو دھوکہ دہی حاصل کرنے کیلئے رکھا گیا ہو۔ اگر مل جاتا ہے تو، سیکیورٹی گارڈ / بینک / ڈبلیو ایل ایل ایجنٹ کو فوری طور پر آگاہ کیا جانا چاہئے۔
- کارڈ ہولڈر کو مشکوک حرکت / اے ٹی ایم / ڈبلیو ایل ایل کے آس پاس کے لوگوں پر نگاہ رکھنا چاہئے۔ اسے اجنبی افراد سے محتاط رہنا چاہئے کہ وہ اسے گفتگو میں شامل کرے یا اے ٹی ایم چلانے میں مدد / مدد کی پیش کش کرے۔
- کارڈ ہولڈر کو یاد رکھنا چاہئے کہ بینک عہدیدار کبھی بھی ٹیلیفون / ای میل پر کارڈ کی تفصیلات یا پن نہیں مانگیں گے۔ لہذا، اسے کسی سے بھی اس طرح کی بات چیت کا جواب نہیں دینا چاہئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس کے بینک کی نمائندگی کرتے ہیں۔
جواب. بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام موجودہ مقناطیسی پٹی کارڈز کو ای ایم وی چپ اور پن کارڈز میں 31 دسمبر، 2018 سے پہلے تبدیل کریں۔ اگر کارڈ ہولڈر نے اپنا مقناطیسی پٹی کارڈ ای ایم وی چپ اور پن کارڈ سے تبدیل نہیں کیا ہے، تو وہ فوری طور پراس کارڈ کے حصول کےلئے اپنی بینک برانچ سے رابطہ کریں۔
یہ بار بار پوچھے جانے والا عمومی سوالنامہ ریزرو بینک آف انڈیا صرف معلومات اور عام رہنمائی کے مقاصد کےلئے جاری کرتی ہے۔ اس کی بنیاد پر کئے گئے اقدامات اور / یا فیصلوں کے لئے بینک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔ وضاحت یا تشریحات کے لئے ، اگر کوئی ہے تو، بینک کے ذریعہ وقتا فوقتا جاری کردہ متعلقہ سرکیولر اور نوٹیفیکیشن کے ذریعہ رہنمائی کی جاسکتی ہے۔