ایس ایم ایس پر جانتے ہیں کہ آپ بینک نوٹ - ربی - Reserve Bank of India
ایس ایم ایس ۔ کوائن
1. 10 روپیوں والے سکے روپئے کی علامت کے ساتھ اور بغیر اس کے بھی جاری کئے گئے۔ دونوں باضابطہ قابلِ قبول ہیں۔ انہیں بے خوف قبول کریں۔ مزید معلومات کیلئے آر بی آئی کو 14440 پر مسڈ کال کریں۔
2. 10 روپئے کا سکّہ 10 اور 15 چمکتی ہوئی لائنوں میں دونوں جاری کئے گئے۔ دونوں باضابطہ قابلِ قبول ہیں۔ انھیں بے خوف و خطر قبول کریں۔ مزید معلومات کیلئے 14440 پر مسڈ کال دیں۔
او بی ڈی ۔ کوائن
آر بی آئی کو کال کرنے کا شکریہ۔ روزمرہ کے لین دین میں 10 روپئے کے سکوں کو بِلا جھجھک اپنائیں اور ان کی اصلیت کے تعلق سے افواہوں پر یقین نہ کریں۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے حکومتِ ہند کی ٹکسالوں میں ڈھالے گئے سکے چلن سرکیولیشن میں ڈالے ہیں۔ ان سکّوں کو وقتاً فوقتاً متعارف کرایا جاتا رہا ہے اور ان میں اقتصادی، معاشرتی، ثقافتی اور تہذیبی قدروں کے گوناگوں موضوعات کی عکاسی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان میں موجود ہیں امتیازی شباہتیں۔ چنانچہ یہ سکّے چلن میں طویل عرصے تک رہیں گے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ بیک وقت مختلف ڈیزائن آکاروں میں دستیاب ہوں۔ مثال کے طور پر 10 روپئے کے دو امتیازی سکّے ہیں۔ ایک روپیہ کی علامت درخشاں لائنوں کے پیٹرن کے ساتھ ہے اور دوسرا بغیر روپیہ کی علامت کے۔ ایسے سکّے بھی ہیں جن میں یادگاری وقوعوں یا شخصیات کی یادگار کیلئے جاری کئے گئے۔ حالانکہ ان کی ساخت مختلف ہے۔ یہ سارے کے سارے قانونی حیثیت والے ہیں اور لین دین کیلئے بہتر ہیں۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی پریس ریلیز ملاحظہ کریں جو rbi.org.in. پر دستیاب ہے۔
فوری لنکس
اس موضوع پر کلک کریں جو آپ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور آپ کو اس پر تفصیلی معلومات ملے گی. اگر آپ کو مزید وضاحتیں کی ضرورت ہو تو، براہ کرم ہمیں لکھیں rbikehtahai@rbi.org.in