کم از کم توازن کے ساتھ بی ایس بی ڈی اکاؤنٹ - ربی - Reserve Bank of India
مجموعی جائزہ


مجموعی جائزہ
بیسک سیونگ بینک ڈپازٹ (بی ایس بی ڈی) کھاتہ کھولئے- کم سے کم بیلنس برقرار رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں- صرف ادھار کارڈ اور پین کارڈ یا فارم نمبر 60 کے ساتھ آسانی سے کھاتہ کھولنے کی سہولت پائیں۔
- بیسک سیونگ بینک ڈپازٹ (بی ایس بی ڈی) کھاتہ کوئی بھی فرد چاہے اس کی عمر اور آمدنی کتنی ہی ہو کھول سکتا ہے۔
- کسی بھی ابتدائی ڈپازٹ کے بغیر بی اس بی ڈی کھاتہ کھولا جا سکتا ہے۔ اس کھاتے میں کم از کم بیلنس برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے-
- گراہک کی درخواست پر عام بچت کھاتے کو بی ایس بی ڈی کھاتے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
- اے ٹی ایم-کم-ڈیبٹ کارڈ جیسی بنیادی بینکنگ سہولیات بی ایس بی ڈی کھاتے داروں کو مفت میں مہیا کی جاتی ہے-
- بی ایس بی ڈی کھاتہ میں رقم ڈپازٹ کرنے کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہے-
- بی ایس بی ڈی کھاتے داروں کو ایک مہینے میں چار مرتبہ بلا قیمت اے ٹی ایم، آرٹی جی ایس/این ای ایف ٹی/کلیئرنگ/انٹرنیٹ ڈیبیٹس/اسٹینڈنگ اِنسٹرکشن/ای ایم آئی کے ذریعے رقم نکالنے کی اجازت ہے-
- بی ایس بی ڈی کھاتے داروں کو اسی بینک میں عام بچت کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں ہے-
مزید معلومات کے لیے
مزید معلومات کے لیے
فوری لنکس
اس موضوع پر کلک کریں جو آپ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور آپ کو اس پر تفصیلی معلومات ملے گی. اگر آپ کو مزید وضاحتیں کی ضرورت ہو تو، براہ کرم ہمیں لکھیں rbikehtahai@rbi.org.in
بینک ہوشیار
اپنے مالیات کی حفاظت
صفحے پر آخری اپ ڈیٹ: ستمبر 19, 2024
یہ صفحہ مددگار تھا؟