AEPS - ربی - Reserve Bank of India
مجموعی جائزہ
مجموعی جائزہ
محنت سے کمائے ہوئے پیسوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ بڑی بڑی رقموں کا وعدہ کرنے والے ان چاہے ای میل، کالز اور پیغامات چھوٹے اور فرضی ہوتے ہیں۔
- آر بی آئی، آر بی آئی کے عہدے دار / اہل کار اور / یا کوئی بھی صاحبِ اقتدار کے نام سے یہ کہتے ہوئے ایس ایم ایس، فون، ای میل آئے کہ آپ کا کارڈ بلاک ہوگیا ہے یا آپ کو بڑی رقم دینے کا وعدہ کرے تو ایسے جعل سازوں کے فریب میں نہ آئیں۔
- کسی بھی جانی یا ان جانی آرگنائزیشن سے بڑی رقم حاصل کرنے کیلئے ابتدائی رقم، کمیشن یا ٹرانسفر فی کسی کے پاس نہ بھیجیں۔
- لوگوں کے کھاتے آر بی آئی نہیں کھولتا ہے اور نہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ آفر کرتا ہے
- اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل، انٹرنیٹ بینکنگ یوزر آئی ڈی، پاس ورڈ، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ نمبر، سی وی وی، اے ٹی ایم پن یا او ٹی پی کسی کو بھی نہ دیں۔ آر بی آئی یا آپ کا بینک انھیں کبھی نہیں مانگے گا۔
- ایس ایم ایس، ای میل کے ذریعے ملے ہوئے کسی لِنک پر کلک کرکے اپنے بینک کھاتے کی تفصیل کبھی نہ دیں۔ صرف آپ کے بینک کے آفیشئل سائیٹ، یا آپ کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی پُشت پر دی ہوئی معلومات پر بھروسا رکھیں۔
- اگر آپ کو غیر ملک سے یا اندرونِ ہندوستان سے چیک فنڈ / لاٹری کا کوئی آفر موصول ہو، تو آپ مقامی پولس، سائبر کرائم آتھاریٹیز یا sachet@rbi.org.in پر شکایت درج کراسکتے ہیں
*سوائے اس کے کہ جب آپ نے ٹرانزیکشن کی شروعات نہ کی ہو۔
فوری لنکس
اس موضوع پر کلک کریں جو آپ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور آپ کو اس پر تفصیلی معلومات ملے گی. اگر آپ کو مزید وضاحتیں کی ضرورت ہو تو، براہ کرم ہمیں لکھیں rbikehtahai@rbi.org.in
بینک ہوشیار
اپنے مالیات کی حفاظت
یہ صفحہ مددگار تھا؟