دھوکہ دہی ای میلز پر ایس ایم ایس، کالز اور ای میلز - ربی - Reserve Bank of India
آر بی آئی کی چوکسی پر ایس ایم ایس
-1 انعام یا بڑی بڑی رقم عیوض میں پانے کیلئے فیس یا چارج ادا نہ کریں۔ آر بی آئی، آر بی آئی گورنر / گورنمنٹ ایسے ای میل / ایس ایم ایس / کال کبھی نہیں کرتے۔ مزید وضاحت کیلئے 8691960000 پر مِسڈ کال کریں
-2 اگر آپ کو آر بی آئی / گورنمنٹ باڈی سے لاٹری جیتنے یا سستے میں فنڈس پانے کا آفر ملے https://sachet.rbi.org.in/Complaints/Addپر شکایت کریں۔
آر بی آئی کی چوکسی پر او بی ڈی
جعل سازی کرنے والے ہر بار آپ کے ٹھگنے کا نیا نیا طریقہ تلاش کرتے رہتے ہیں۔ کبھی وہ لاٹری کی رقم کا دعویٰ کرنے کیلئے ریزرو بینک میں رقم جمع کرنے کے کہتے ہیں تو کبھی آپ کے نام آئے ہوئی کسی سامان کو چُھڑانے کیلئے کسٹمس ڈیوٹی بھرنے کو کہتے ہیں۔ اگر آپ کو ایسی تجویزیں پیش کی جائیں تو برائے مہربانی مقامی پولس کی سائبر کرائم شاخ کو sachet.rbi.org.in پر شکایت کریں۔
اور سُنئے آر بی آئی کیا کہتا ہے!
۔ آر بی آئی انفرادی افراد کے کھاتے نہیں کھولتا، اس لئے ریزرو بینک میں پیسے جمع کرانے کا سوال ہی نہیں۔
کسی انجان فرد سے موصول ایس ایم ایس یا کال یا ای میل کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کسی بینک کھاتے میں پیسے جمع نہ کرائیں۔
۔ اپنے بینک کھاتے کی تفصیل یا سی وی وی، او ٹی پی یا پن کسی سے شئیر نہ کریں۔ آر بی آئی تو بعید ازقیاس ہے، آپ کے بینک بھی ایسی تفصیلات ایس ایم ایس، فون یا ای میل نہیں مانگے گا۔
مزید معلومات کیلئے rbi.org.in پر آر بی آئی کے چوکس صفحہ (کاشئنس پیچ) پر وزٹ کریں۔
فوری لنکس
اس موضوع پر کلک کریں جو آپ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور آپ کو اس پر تفصیلی معلومات ملے گی. اگر آپ کو مزید وضاحتیں کی ضرورت ہو تو، براہ کرم ہمیں لکھیں rbikehtahai@rbi.org.in