غیر مجاز الیکٹرانک بینکاری لین دین میں کسٹمر کی ذمہ داری پر ایس ایم ایس - ربی - Reserve Bank of India
غیر منظور شدہ الیکٹرانک بینکنگ لین دین میں کسٹمر کی ادائیگی پر ایس ایم ایس
آپ کے بینک کھاتے میں دھوکے بازی سے لین دین ہوا ہے؟ اپنے نقصان کو محدود کریں۔ فوراً اپنے بینک کو باخبر کریں۔ تفصیلی معلومات کیلئے 14440 پر مسڈ کال کریں۔
غیر منظور شدہ الیکٹرانک بینکنگ لین دین میں کسٹمر کی ادائیگی پر آئی وی ایس آر
اگر کسی نے دھوکے بازی سے آپ کے بینک کھاتے سے پیسے نکال لئے ہیں تو فوراً بینک کو مطلع کریں۔ جب آپ بینک کو مطلع کریں تو اپنے بینک سے رسید لینا ہرگز نہ بھولیں۔ آپ کی شکایت کا نپٹارا بینک کو 90 دنوں کے اندر کرنا ہوگا۔
اگر لین دین آپ کی غفلت و بے پروائی میں ہوا ہے، جیسے کہ اپنا پاس ورڈ، پن، او ٹی پی وغیرہ کسی اور کے علم میں آجانا، اپنے بینک کو اس کی رپورٹ کرنے تک ہونے والا نقصان آپ کو سہنا ہوگا۔ بینک کو باخبر کرنے کے بعد بھی دھوکہ بازی جاری رہتی ہوتو اُن کی رقموں کی بھرپائی آپ کا بینک کرے گا۔ اگر شکایت کرنے میں آپ نے دیر کردی تو آپ کے نقصان میں اضافہ ہوتا رہے گا، اور اس کا فیصلہ آر بی آئی کے رہنمایانہ خطوط اور آپ کے بینک کے بورڈ کے ذریعے تسلیم شدہ پالیسی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
آڈیو
غیر منظور شدہ الیکٹرانک بینکنگ لین دین میں کسٹمر کی ادائیگی پر ایس ایم ایس سُننے کیلئے کلک کریں (اُردو زبان)
غیر منظور شدہ الیکٹرانک بینکنگ لین دین میں کسٹمر کی ادائیگی پر ایس ایم ایس سُننے کیلئے کلک کریں (انگریزی زبان)
فوری لنکس
اس موضوع پر کلک کریں جو آپ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور آپ کو اس پر تفصیلی معلومات ملے گی. اگر آپ کو مزید وضاحتیں کی ضرورت ہو تو، براہ کرم ہمیں لکھیں rbikehtahai@rbi.org.in